ممبئی،13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)گزشتہ چند دنوں سے ہسپتال میں داخل ہاکی اولمپین جو آنٹچ کا کل رات یہاں انتقال ہو گیا۔ان کے خاندانی ذرائع نے یہ معلومات دی۔آنٹچ 90برس کے تھے۔روم اولمپکس 1960میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم میںآنٹچ سینٹر ہاف کے طور پر کھیلتے تھے۔ان کے خاندان میں بیٹا ولیم اور بیٹی ریٹا ہیں۔ان کی بیوی کا انتقال 2011میں ہوا تھا۔آنٹچ کے بیٹے ولیم نے کہا کہ وہ بیمار تھے اور آئی سی یو سے باہر نہیں آ پائے۔انہوں نے ملک کانام اونچا کیا لیکن کوئی ان کی مالی مدد کے لئے آگے نہیں آیا۔روم کھیلوں میں پاکستان نے فائنل میں ہندوستان کو 1-0سے شکست دے کر روایتی حریف ٹیم کے 32سال کی تاریخی مہم پر روک لگائی تھی۔آنٹچ 1962میں جکارتہ ایشیائی کھیلوں کی رنر اپ رہی ہے ہندوستانی ٹیم کا بھی حصہ تھے، تب بھی ہندوستان کو پاکستان نے ہی ہرایا تھا۔